21 اکتوبر 2013 - 20:30
گروپ 1+5 اور ایران کے فنی ماہرین کا آئندہ ہفتہ اجلاس منعقد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور گروپ 1+5 کے ساتھ ایران کے اعلی مذاکراتکارنے اعلان کیا ہے کہ گروپ 1+5 اور ایران کے فنی ماہرین کا اجلاس آئندہ ہفتہ منعقد ہوگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور گروپ 1+5 کے ساتھ ایران کے اعلی مذاکراتکارسید عباس عراقچي نے اعلان کیا ہے کہ گروپ 1+5 اور ایران کے فنی ماہرین کا اجلاس آئندہ ہفتہ منعقد ہوگا۔ عراقچي نے کہا کہ جگہ بھی مشخص ہوگئی ہے جس کا کل تک اعلان کردیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق گروپ 1+5 اور ایران کے نمائندوں نے جنیوا مذاکرات میں فنی ماہرین کے اجلاس پر اتفاق کیا تھا۔

.......

/169